ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیٹلمنٹ کمشنر سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے الاٹ کی گئی اراضی کا انتقال نہ کرنے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرچیف سیٹلمنٹ کمشنر احمد علی ظفر کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،قلعہ گجر سنگھ کی رہائشی درخواست گزارشاہدہ بٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ درخواست گزار نے الاٹ شدہ اراضی کے انتقال کیلئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو درخواست دی، عدالت عالیہ نے بھی چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو عرضداشت پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا جس پرعمل درآمد نہیں کیاگیا، عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی حکم عدولی پر چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جواب طلب