ہائیکورٹ کابازیاب ہونے والے 14بھٹہ مزدوروں کورہاکرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس طارق ندیم نے بازیاب ہونے والے 14 بھٹہ مزدوروں کورہاکرنے کاحکم دے دیا، بازیاب ہونے والے مزدورں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،درخواست گزارفصیل مسیح کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بھکی ضلع شیخوپورہ کے علاقہ میں بھٹہ مالک حاجی اسلام درخواست گزار کے رشتے داروں سے جبری مشقت لے رہا ہے،سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دی جاتی،پانچ سال سے بھٹہ پر کام کررہے ہیں،بچوں سے بھی جبری مشقت لی جاتی. ہے،عدالت سے استدعاہے کہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دیاجائے،بھٹہ مالک کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مزدوروں سے جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں،مزدور معاہدے کے مطابق اجرت لے کر مرضی سے بھٹے پر کام کر رہے ہیں،بھٹہ مالک نے حبس بے جا میں رکھنے کا الزام بھی درست نہیں۔
بھٹہ مزدور