جنگلی جانوروں کی نمائش کیس، سیکرٹری وائلڈ لائف کی سربراہی میں کمیٹی قائم 

جنگلی جانوروں کی نمائش کیس، سیکرٹری وائلڈ لائف کی سربراہی میں کمیٹی قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیر اور جنگلی جانوروں کی انتخابی اورسرکس سرگرمیوں میں نمائش کیخلاف کیس میں سیکرٹری وائلڈ لائف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی میں تکنیکی اور قانونی ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی معاون کو بھی طلب کرلیاہے،عدالت نے قرار دیا ہے کہ جہاں ضرورت محسوس ہو گی عدالت قوانین میں تبدیلی کا کہے گی۔عدالت عالیہ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل ابوذر نیازی نے موقف اختیارکیا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کا سیکشن 12 آئین سے متصادم ہے،سیکشن 12کے تحت کسی بھی جانور کو کسی بھی مقصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے،شیراوردیگر جنگلی جانورانتخابی سرگرمیوں، شادی بیاہ کی تقریبات میں لائے جاتے ہیں،وائلڈ لائف آفیسر نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کسی فرد کوجنگلی جانور رکھنے کا لائسنس جاری نہیں کیا جاتا،گھریلو ماحول سے مطابقت رکھنے والے جانوروں کا ہی لائسنس جاری کیا جاتا ہے،قانون کسی بھی جنگلی جانور کو تکلیف دینے سے روکتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت جنگلی جانوروں کے قوانین میں موجود سقم کا جائزہ لے گی۔
جنگلی جانور/کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -