حکومت قانون سازی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے: اسد قیصر 

حکومت قانون سازی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے: اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے کی جانیوالی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دیں گی۔ مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا وزیراعظم سے ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات و اہم بلوں کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے جلد رابطہ کروں گا تاکہ انکے تحفظات کو دور کرکے قومی مفاد کے حامل معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیاجائے ۔
اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -