افغان وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ   3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 افغان وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ   3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی20 رکنی وفدکے ہمراہ  تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی حکام اور سکیورٹی معاملات پر ٹرائیکا پلس نمائندوں سے  دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے  ملاقاتیں کریں گے۔افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور خان کا کہنا ہے کہ  امیر خان متقی اس دورے میں دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات کریں گے۔افغان وزیرخارجہ کے ساتھ وزیرخزانہ ہدایت اللہ بدری، وزیر صنعت اور تجارت نورالدین عزیز اور وزارت ایوی ایشن کے سینئر عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کے 20 رکنی افغان وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، پاکستانی سفیر منصور خان، مشیر تجارت رزاق داؤد اور دیگر عہدیداروں نے افغان وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر اسلام آباد میں افغان سفارت خانے میں تعینات طالبان کے نمائندے بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی تین روزہ دورے میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے علاوہ افغانستان کے لیے چین، روس، امریکا اور پاکستان کے نمائندگان خصوصی سے بھی ملیں گے۔اسلام آباد میں ان ممالک کے نمائندگان آج  11 نومبر کو ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کا آغازکریں گے۔
 افغان وزیر خارجہ


 

مزید :

صفحہ اول -