پی ڈی ایم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، 15نومبر کو طلب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت مخالف سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا جمعرات کو(آج) ہونے والاسربراہی اجلاس ملتوی کردیا گیا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس 15نومبر کو طلب کرلیا گیا،اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں نوازشریف، شہبازشریف اور اختر مینگل بذریعہ وڈیو لنک شرکت کریں گے جبکہ محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ وڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔اجلاس میں ڈاکٹر عبدالمالک اورپروفیسرساجد میربھی شریک ہوں گے۔
پی ڈی ایم