پاکستانی یاور علی جنرل اسمبلی کی بجٹری کمیٹی کے ممبر منتخب 

پاکستانی یاور علی جنرل اسمبلی کی بجٹری کمیٹی کے ممبر منتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(ارشد چوہدری)پاکستان کے امیدوار برائے شراکت کمیٹی (سی او سی) سید یاور علی جنرل اسمبلی کی پانچویں (بجٹری) کمیٹی میں ہونے والے انتخابات میں شراکت کے بارے میں اقوام متحدہ کی 18 رکنی کمیٹی کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے۔  مندوبین نے 1 جنوری 2022 سے شروع ہونے والی تین سالہ مدت کے لیے چھ افراد کی تقرری یا دوبارہ تقرری کی سفارش کی ہے۔ سفیر منیر اکرم نے کمیٹی برائے شراکت میں دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "میں سید یاور علی کو اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے شراکت میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وہ ایک ماہر کاروباری شخصیت ہیں،  "ان کی دوبارہ تقرری اقوام متحدہ کے نظام میں پاکستان کے فعال کردار کی توثیق ہے۔
پاکستان ممبر منتخب

مزید :

صفحہ اول -