عوام مہنگائی سے تنگ، حکمران ناکام ہوچکے، حمزہ شہباز
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے تنگ، حکمران ناکام ہوچکے ہیں،ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ان خیالات کااظہارحمزہ شہباز نے لیگی رہنما غلام دستگیر کے گھر قلعہ گجر سنگھ جا کر ان کے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں انھوں نے پاکستان کا نام روشن کیا،میری دعا ہے کہ ہم دوبارہ جیت کی خوش خبری سنیں۔
حمزہ شہباز