پاکستان یورپی یونین کے ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: جنرل باجوہ

  پاکستان یورپی یونین کے ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر مسز انڈرولا کامینارا نے ملاقات کی،  جس  میں علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور، افغان امن عمل اور یورپی یونین سے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات پر مبنی دو طرفہ روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیے کو روکا جا سکتا ہے۔ افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتاہے پاکستان برطانیہ کیساتھ باہمی تعلقات کومزیدفروغ دینے کاخواہاں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیے کو روکا جا سکتا ہے افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔اس مو قع پر برطانوی ہائی کمشنر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
 برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -