نواز شریف جیل جانے کے خوف سے باہر بیٹھے ہیں، فرخ حبیب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف تو خود کرپشن پر سزا کے باعث جیل جانے کے خوف سے بیماری کا جھوٹا بہانہ لگا کر لندن میں بھگوڑا بن کر بیٹھا ہے، اپنے قول فعل میں تضاد ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کے منہ کے نوالے چھین کر تم لوگ لوٹ مار، منی لانڈرنگ، بیرون ملک جائیدادیں بناتے رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے منہ پر گولیاں مار کر شہید کرتے رہے ہو، اس وقت عوام کا خیال نہیں آیا اور اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہو۔
فرخ حبیب