وزیراعظم نے ثابت کر دیا عدلیہ،قانون  کا احترام انکی سیاسی جدوجہد کا خاصہ، فواد 

   وزیراعظم نے ثابت کر دیا عدلیہ،قانون  کا احترام انکی سیاسی جدوجہد کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا عدلیہ اور قانون کا احترام انکی سیاسی جدو جہد کا خاصہ ہے،عدلیہ نے صبح عدالت پہنچنے کا حکم دیا، وزیراعظم عمران خان پہنچ گئے، سانحہ آرمی پبلک سکول سے ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے، ہم پاکستان کی قومی واحدت کو دیکھتے ہیں یہ لڑائی انفرادی نہیں اجتماعی ہے۔ بدھ کو سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد  فواد  چوہدری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ آرمی پبلک سکول کے وقت پاکستان مسلم لیگ نون برسراقتدار تھی ہمارے لئے آسان تھا ہم نواز شریف اور اسوقت کے وزیرداخلہ سمیت دیگر عہدیدا ر و ں پر واقعہ کی ذمہ داری ڈال دیتے لیکن ہم پاکستان کی قومی وحدت کو دیکھتے ہیں یہ لڑائی انفرادی نہیں اجتماعی ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اختلا فا ت کو پس پشت ڈال کر ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا، اس کے پیچھے پوری قوم تھی،اس دور میں عدالتوں نے فیصلے کرنے چھوڑ دیئے تھے، آرمی کو سپیشل کورٹ بنانا پڑیں۔ انٹیلی جنس کی ناکامی کا خطرہ ہر جگہ موجود ہوتا ہے، نائن الیون بھی تو ایک انٹیلی جنس ناکامی تھا،7بمبار وائٹ ہاؤس کے قریب ہوٹل میں تین مہینے رہے کسی کو پتہ نہیں چلا اور یہ ہمیں کہتے ہیں اسامہ بن لادن پاکستان سے پکڑا گیا۔ ہم نے سانحہ اے پی ایس کے بعد کئے گئے اقدامات سے دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کیا، پاکستان میں امن وامان نیشنل ایکشن پلان کی بدو لت ہے، اس کا سہرا پاک فوج، پارلیمان اور عوام کو جاتا ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان کو ہی آگے لے کر چل رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال پر امن ترین تین سال ہیں،دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہو گئے ہیں،افغانستان میں حکومت کی منتقلی کا معاملہ پر امن طریقے سے حل کیا گیا، اس کا بھی سہرا پاک فوج، آئی ایس آئی اور پاکستان کی سیا سی قیادت کو جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں پیش ہو کر آئین و قانون کی حکمرانی کو عملی طور پر نافذ کر کے دکھایا۔ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ چار ہفتوں میں کمیشن بنایا جائے جو اس وقت سانحہ کے حوالے سے عہدیداران کی اخلاقی ذمہ داریاں تھیں ان کو سامنے لایا جائے، اس حوالے سے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انتظامیہ، عدلیہ اور پارلیمان سمیت سب ادارے اس میں شامل ہیں۔ 
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -