جنوبی پنجاب، 11اضلاع میں 404نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
ملتان ( سٹی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے11 ّاضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی صدارت میں منقعد ہوا۔جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز، ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان کے کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن رانا رضوان قدیر نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے اجلاس کو بریفنگ دی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا اور افسران کو سکیموں پر کام کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے فیلڈ وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے11 اضلاع میں 404 نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 190 جاری منصوبے بھی تکمیل کی طرف گامزن ہیں جن پر53 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس ملتان پر9ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبے کے لئے 1ارب65 کروڑ روہے مختص کردئے گئے۔اسی طرح نیو ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی تعمیر کے لئے 17کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ زیر التواء ترقیاتی پراجیکٹس کی فوری منظوری لی جائے۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں 47،بہالپور68 اور ڈی جی خان ڈویژن میں 75نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 399 نئے ترقیاتی منصوبوں کے ورک آرڈر جاری کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 2171 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،ان ترقیاتی منصوبوں پر اوسطا''26 فیصد فنڈز خرچ کئے جا چکے ہیں۔
اجلاس