آلودگی پھیلانے پر کاشتکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

 آلودگی پھیلانے پر کاشتکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان ( سٹی رپورٹر)فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور کاشتکاروں کو دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
ہونے والے مضر اثرات کے متعلق آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے سول سیکرٹریٹ میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں اب تک 1 ہزار 7 سو 56 فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس ضمن میں ایسا کرنے والوں کے خلاف اب تک 786 ایف آئی آرز کا اندارج عمل میں لایا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے اب تک ان افراد کو 34 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے کبوٹا رائس ہارویسٹر ز کی فراہمی بارے استسفار کیا اور انہیں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 1 ہزار 33 کبوٹا رائس ہارویسٹرز دھان کے کاشتکاروں کو 80 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے گئے ہیں جن کی مدد سے آگ لگائے بغیر دھان کے مڈھوں کی تلفی عمل میں لائی جا سکتی ہے
حکم