ڈیرہ بورڈ، انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان 27نومبر سے شروع، انتظامات فائنل

ڈیرہ بورڈ، انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان 27نومبر سے شروع، انتظامات فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(تحصیل رپورٹر )بورڈ اف  انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈیری(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 ایجوکیشن ڈیرہ کے زیر اہتما م انٹرمیڈیٹ کا  خصوصی امتحان مورخہ 27نومبر سے شروع ہو گا۔  گزشتہ نہم کے امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر سات طلبا کو تین سال کے نااہل قرار دے کرکے فیصلہ سنا دیا گیا۔ یہ بات کنٹرولر تعلیمی بورڈ ڈیرہ مرزا ظہیر احمد  نے جام پور میں سنٹرپر انتظامات کا جاہزہ لینے کے موقع پر میڈیا کوتفصیل سے اگاہ کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحان میں سات ہزار نو سو بیس امیدوار شرکت کریں گے۔ جن کیلے   چاروں اضلاع ڈیرہ۔ لیہ۔ مظفر گڑھ۔ راجن پور میں 38امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاہم تعداد کے پیش نظر سنٹروں پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ جہاں تعدادکم ہو گی وہاں  پرکمبائن سنٹر بنائے جائیں گے۔ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے اچھی شہرت کے حامل نگراں عملہ لگایا جائے گا۔ گزشتہ نہم کے امتحان میں پانچ کیس ناجائز ذرائع امتحانی سنٹروں پر استعمال کرنے کے تھے جن کے کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق دو سال کے لیے جبکہ دو امیدوار جو اپنے جگہ پر دوسرے لوگوں کو بیٹھایا تھا کو تین سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ مزید طلبا طالبات کی اسانی کے لیے بورڈ دفتر کے اندر ہیلپ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ مسلہ بیان کرکے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
فائنل