ماں بیٹی برآمد نہ ہونے پر پولیس حکام کی سرزنش، سماعت ملتوی
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد ندیم ارشد (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
مغویہ ماں بیٹی برآمد نہ ہونے پر پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے 17 نومبر کو برآمد کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ اگر پولیس دیانت داری سے فرائض سرانجام دے تو جرم سرزد ہی نہیں ہو سکتا ہے۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او نے بیان دیا تھا کہ مقدمہ درج ہو چکا ہے اور صرف مغویان کی برآمدگی باقی ہے لیکن ایک ماہ گذرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات محمد اقبال کی درخواست پر دئیے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ روجھان کے اغوا کاروں نے اس کی اہلیہ مختیاراں بی بی اور شیر خوار بیٹی کو رحیم یار خان سے اغوا کیا جس پر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
ملتوی