کلینک ڈی سیل کرنے پر جعلی ڈاکٹر کیخلاف پولیس کارروائی شروع

کلینک ڈی سیل کرنے پر جعلی ڈاکٹر کیخلاف پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) ٹبی لاڑاں کے علاقہ میں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
بسم اللہ میڈیسن سینٹر کے ساتھ ڈاکٹر صالح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا بورڈ لگا کر جعلی ڈاکٹر عثمان لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھا میڈیا کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہد نے چیکنگ کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر دیا اور چلان کرتے کر کے پی ایچ سی بھجوا دیا۔ ڈاکٹر عثمان نے اگلے دن ہی محکمہ کی جانب سیل کیا جانے والا کلینک ڈی سیل کرتے دوبارہ لوگوں کو لوٹنے کا کاروبار شروع کر دیا جس پر ڈاکٹر فہد سے کلینک ڈی سیل پر موقف لیا گیا تو ڈاکٹر فہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف متعلقہ تھانہ کو رپورٹ بھجوا رہے اور اس پر کلینک سیل کرنے کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
شروع