کارگو ٹرالر ڈکیتی،کروڑوں کا سامان برآمد،دو ملزم گرفتار

 کارگو ٹرالر ڈکیتی،کروڑوں کا سامان برآمد،دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)  4 نومبر کو ڈرائی پورٹ کمپنی سیالکوٹ کا کارگو ٹرالر سامان کی ترسیل کے لیئے کراچی سے لاہور جا رہا تھا ٹرالر میں 3 ڈرائیور (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
عثمان، احسان اور زاہد نواز موجود تھے جب راجن پور صدر تھانہ کی حدود میں پہنچا تو 2 نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ٹرالر پر دھاوا بول دیا گیا نا معلوم افراد نے ڈرائیور عثمان اور زاہد کے ہمراہ مل کر ڈرائیور کو احسان کو باندھ کر نامعلوم مقام پر پھینک دیا اور خود ٹرالر لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر راجن پور کو ٹرک ڈرائیور احسان کی جانب سے واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کروائی کرتے ہوئے ایف آئی نمبر 492/21 بجرم 392 درج کر کیا گیا۔ ڈی پی او راجن ہور میں محمد افضل کی جانب سے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر راجن پور، ایس ایچ او سٹی راجن پور اور ایس ایچ و صدر راجن پور کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم کی شب و روز کی  کاوشوں،  جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات  کے استعمال کی بدولت ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو ڈکیتی شدہ ٹرالر اور سامان کل مالیتی ایک کروڑ 72 لاکھ روپے بر آمد کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ریکور شدہ ٹرالر اور سامان اصل مالکان ڈرائی پورٹ کمپنی سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ کمپنی کے مالکان کی جانب سے ڈی پی او راجن پور اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے تعریفی اسناد اور شیلڈ پیش کی گء۔ کمپنی کے مالکان کی جانب سے ڈی پی او راجن پور اور ان کی پوری ٹیم کے بروقت ریسپانس اور پروفیشنل قابلیت کی تعریف کی گئی۔
گرفتار