ویمن یونیورسٹی بہاولپور،درختوں کی نیلامی،ٹمبرمافیا کا آپس میں پول

ویمن یونیورسٹی بہاولپور،درختوں کی نیلامی،ٹمبرمافیا کا آپس میں پول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیوروپورٹ)وویمن یونیورسٹی بہاول پور میں خشک (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
گرے اور ایستادہ درختوں کا نیلام عام ہوا جس میں ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیا نے مبینہ طور پر آپس میں پول کر لیا. بتایا جاتا ہے کہ درختوں کی سرکاری پول 650 روپے فی یونٹ تھی لیکن ٹھیکیداروں نے پول کر کے 653 کا ریٹ دیا جس پر ذرائع کے مطابق چیئرمین نیلام کمیٹی نے کہا کہ ہم نے آ گے جواب دینا ہے تو جس پر بڈرز نے مزید 2 روپے بڑھا دیئے اور صرف 5 روپے ریزرو پرائس سے زیادہ ریٹ دیکر ٹھیکہ نام کرا لیا. بتایا جاتا ہے کہ بڈرز نیلام کمیٹی کے سامنے پول کی باتیں کرتے رہے جبکہ نیلام کمیٹی نے بھی آنکھیں موندیں رکھیں. بعد ازاں بڈرز کشمیر پارک میں اکٹھے ہوئے اور انہوں نے تین لاکھ روپے مزید نفع بول کر نفع کی رقم مبینہ طور پر آپس میں تقسیم کر لی. نیلام کمیٹی کی مبینہ نا اہلی اور ٹمبر مافیا کے پول کی وجہ سے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا. عوامی سماجی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ مبینہ فراڈ نیلامی منسوخ کر کے ادارے کے مفاد اور پول سسٹم کے سدباب کیلئے دوبارہ نیلامی کرائی جائے.
پول