فاضل پور،مفتی اختر عباس کی گاڑیوں کوآگ لگانے کا انکشاف، پولیس متحرک، ملزم گرفتار،تفتیش شروع
جام پور، راجن پور (تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان،صنا مہ نگار) تھانہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
فاضل پور کی حدود میں پولیس کو بذریعہ 15 کال موصول ہوئی کہ فاضل پور تھانہ کی حدود میں آگ بھڑک اٹھی ہے پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر فوری ریسپانس پر معلوم ہوا کہ کسی نا معلوم شخص کی جانب سے مذہبی انتشار پھیلانے کی غرض سے مفتی اختر عباس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا گی۔ایس ایچ او فاضل پور اسد عباس کی کاوشوں اور سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے واقعہ میں ملوث ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ دریشک ولد صوفی رمضان کے نام سے ہوئی جس نے مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے کے لیئے گاڑیوں کو آگ لگائی۔ ملزم سابقہ ادوار میں بھی ایسے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔مذہبی انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی محمد افضل ڈی پی او راجن پورفاضل پور مذہبی انتشار پھیلانے کی غرض سے گاڑیوں کو آگ لگانے والا شخص دھر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فاضل پور کی حدود میں پولیس کو بذریعہ 15 کال موصول ہوئی کہ فاضل پور تھانہ کی حدود میں آگ بھڑک اٹھی ہے پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر فوری ریسپانس پر معلوم ہوا کہ کسی نا معلوم شخص کی جانب سے مذہبی انتشار پھیلانے کی غرض سے مفتی اختر عباس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا گی۔ایس ایچ او فاضل پور اسد عباس کی کاوشوں اور سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے واقعہ میں ملوث ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ دریشک ولد صوفی رمضان کے نام سے ہوئی جس نے مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے کے لیئے گاڑیوں کو آگ لگائی۔ ملزم سابقہ ادوار میں بھی ایسے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تفتیش شروع