خاتون کی خودکشی، مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد جاں بحق
ملتان،رحیم یارخان،وہاڑی،بستی ملوک،گگو منڈی(وقائع نگار(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
،بیورو رپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) بے قابو ہارویسٹرنے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا دو خواتین موقع پر جاں بحق بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے کہروڑ پکا کا رہائشی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ساہیوال جا رہا تھا جب وہ نواحی گاؤں 217۔ای بی کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ہارویسٹر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں دو خواتین یاسمین اور جمیلہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ محمد اکرم اور 8سالہ بچہ علی حسن شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے کھوہ نوناں والا 14 فیض میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا مقتول کی شناخت چوہدری انور کے نام سے ہوئی ہے جو یوسی 71کے وائس چیرمین تھے ملزمان مقتول کے ہمسائے ہیں جن کی شناخت فلک شیر ڈایا،گل شیر ڈایا،فضل الرحمن ڈایا اور عبدالعزیر ڈایا و دلدار ڈایا کے نام سے ہوئی ہے ملزماں اور مقتول کے درمیان پرانی رنجش چلی آرہی تھی-ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی صدر، ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نے نفری سمیت موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔نواحی علاقہ فتح پور 2 والی پل کے قریب 22ویلر ٹرالر نے بزرگ سائیکل سوار کچل ڈالا،حادثہ کے نتیجے میں سائیکل سوار بزرگ موقع پر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں بزرگ کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی اور وہ اسی علاقہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے ریسکیو ٹیم نے بزرگ کی نعش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ پولیس نے ٹریلر قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردیپریس مارکیٹ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود پریس مارکیٹ میں 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے مقامی پولیس کو اطلاع فراہم کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردی جس کی تاحال شناخت نا ہو پائی ہے۔والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 16 سالہ خاتون نے زہریلا تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ حسین آباد کی رہائشی 16 سالہ عظمی بی بی کو والدہ نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلا تیزاب پی لیاحالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔غلام عباس اپنے لوڈر رکشہ پرلوہالوڈکرکے جارہاتھاکہ پل ٹھوکر بائی پاس روڑ کے قریب تیزرفتاری کے باعث رکشہ بے قابوہوکر الٹ گیاجس کے نتیجے میں غلام عباس شدید زخمی ہوگیاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعش قبضے میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی۔