وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے پی ٹی آئی رہنما نوابزادہ احمد خان کی ملاقات

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے پی ٹی آئی رہنما نوابزادہ احمد خان کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 جنرل سیکرٹری نوابزادہ محمد احمد خان نے گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کے ساتھ ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے جبکہ ہسپتالوں میں غریب لوگوں کو مفت دوائیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے مگر یہ عارضی ہے ان شا اللہ جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولیات اور مزید اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر نوابزادہ محمد احمد خان نے کرونا کے حوالے سے ان کے اقدامات کو سراہا اور انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات