ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،تمام سکیمیں بروقت مکمل کرنیکا حکم
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
جاوید نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے،جن سکیموں کے فنڈز موجود ہیں ان کے ٹینڈرز اور ورک آرڈر کے مراحل مکمل کئے جائیں،ایسی سکمیں جن پر کام ہو رہا ہے وہاں تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے متعلق ایشو کو حل کیاجائے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بارتھی میں ملٹی پرپز ہال کی فوری تعمیر کیلئے پیش رفت جاری رکھی جائے،مقررہ مدت کے دوران تمام سکیموں کو ہر صورت مکمل کیا جائے،وقار کیٹین روڈ کی تکمیل کیلئے دیگر محکمے اپنے کام کی رفتار کو تیز کریں،ذیشان جاوید نے کہا کہ تعمیراتی سکیموں میں خام مال اور کوالٹی کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے،غیر معیاری میٹریل کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ہماری ہر سکیم حکومت کے مطلوبہ ضرویات کے عین مطابق ہونی چاہئے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مختلف محکموں سے متعلقہ110میں سے94سکیموں پر کام جاری ہے جب کہ16مکمل ہو چکی ہیں، نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 225 سکیموں میں سے212 کی منظور ی دے دی گئی ہے اور ان میں سے152 کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری کرکے کام بھی شروع کرایا جا چکا ہے،اس کے علاوہ تونسہ اور وہوا کیلئے سپیشل پیکیج کے تحت دیگر سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال22۔2021 کے دوران کالجز،آبپاشی،سکولوں،سٹرکوں ہسپتالوں،سپورٹس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلقہ میگا پراجیکٹس پر 60فیصد کام مکمل کیاجاچکا ہے۔اجلاس میں اے ڈی پی اور ڈی ڈی سی کی ہر سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا.
ٹاسکق