بوریوالا،ڈاکوؤں کی لوٹ مار،چور بھی متحرک،پولیس غائب

 بوریوالا،ڈاکوؤں کی لوٹ مار،چور بھی متحرک،پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  بورے والا(تحصیل رپورٹر)ڈاکوں اور چوروں کے وار رک نہ سکے،بورے والا سرکل لیاری میں تبدیل ہوگیا،ڈکیتی کی دو اور چوری کی تین وارداتیں ہوئیں،نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے فیڈز کمپنی کے ملازم سے ساڑھے سات لاکھ نقدی کے علاوہ شہری سے (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر لے گئے،لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور دو موٹر سائیکلیں بھی چوری،وارداتوں میں بے پناہ اضافہ کو روکنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں نواحی گاوں 138/ ای بی میں نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی فیڈز کمپنی کے ملازم مجاہد سکنہ 301/ ای بی سے ریکوری کی رقم ساڑھے ساتھ لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے،دوسری واردات میں نامعلوم مسلح افراد لاہور روڈ بشیر بیگم ہسپتال کے قریب سے نواحی گاوں 255/ ای بی کے اسامہ نامی نوجوان سے اسکی موٹر سائیکل نمبری 8040/ اے سی ایچ چھین کر فرار ہوگئے نواحی گاوں 333/ ای بی سے نامعلوم مویشی چور عاشق علی نامی شخص کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے،نواحی آبادی مرضی پورہ کے رہائشی امین کی موٹر سائیکل سبزی منڈی سے نامعلوم چور لیکر فرار ہوگیا جبکہ نواحی آبادی ریاض اباد کے رہائشی محمد عدیل کی موٹر سائیکل قائد اعظم سٹیڈیم سے نامعلوم چور لیکر رفو چکر ہوگئے،یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکثر ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے مقدمات درج ہی نہیں کئے جاتے مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غائب