آر پی او ڈیرہ کا مختلف شعبوں کا معائنہ، انتظامات کاجائزہ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ریجنل پولیس آفس کی برانچز کاوزٹ کیا اور ہیڈ آف برانچز سے ملاقات کی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
۔دوران وزٹ ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ہدایات بھی جاری کی۔ آر پی او محمد وقاص نذیر نے ریجنل پولیس آفس کی تما م برانچز کے وزٹ کے دوران ہیڈ آف برانچز کے ساتھ تعارف اور دفتری امور پر گفتگو کی۔برانچز کے ریکاڈ اور روز مرہ کے معاملات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا کہ پولیس دفاتر انصاف کے حوالے سے عوام کی امیدوں کا مرکز ہوتے ہیں۔سائلین کے مسائل اپنی پوری استداد کار سے حل کریں۔اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں، کسی بھی معاملے میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آفس کی برانچز میں محکمانہ قواعد اور میرٹ کے مطابق بر وقت کام کریں ہر فرض شناس اہلکار اور آفیسر کے لئے محکمانہ ڈھال جبکہ کام چور،بددیانت اور میرٹ سے ہٹ کر کام کرنے والے اہلکاروں کے لئے محکمہ میں جگہ نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار آر پی او محمد وقاص نذیر نے ریجنل پولیس آفس کے تفصیلی وزٹ اور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ آر پی او آفس آنے والے سائلین کسی نہ کسی حوالے سے تھانوں،ایس ڈی پی ا و اور ڈی پی او آفس میں ان کے مطابق شنوائی نہ ہونے کے بعد یہاں کا رخ کرتے ہیں دور دراز کا سفر کر کے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کی عز ت نفس کا خاص خیال رکھیں ان کے ساتھ ایسا برتاو کریں جیسا آپ خود کے لیے پسند کرتے ہو۔ پہلے سلام پھر کلام اور پھر کام کی پالیسی کا اطلاق کیا جا رہا ہے جس پر آر پی او آفس سمیت رینج کے چاروں اضلاع کے تمام دفاتر اور تھانوں میں سختی سے عمل کیا جائے گا،محمد وقاص نذیر نے کہا کہ آر پی او آفس کو چاروں اضلاع کی پولیس کے لئے ایک ماڈل دفتر ہونا چاہیے میری کوشش ہو گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں،آر پی او آفس کو جدید دورکے عین مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ جات بنا کر پولیس قوانین کے عین مطابق ان پر کام مکمل کروایا جائے گا،آر پی او محمد وقاص نذیر نے مزید کہا کہ غفلت،سستی،کسی بھی قسم کی کرپشن بے گناہ کو گنہگار اور گنہگار کو بے گناہ بنانا ایسا قبیح جرم ہے جس کے ثابت ہونے پر اہلکار ملازمت سے برخاست تو پولیس قوانین کے مطابق ہو گا،ایسے اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ بھی درج ہو گا.
جائزہ