مہنگائی،حکومت آئی ایم ایف کی غلام بن گئی، شیر علی گورچانی
جام پور(نمائندہ پاکستان) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے پْرفریب خطاب کیا اور پٹرول، آٹا، چینی کی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسلط کردیا ہے۔ حکومت ناکام ہے، آئی ایم ایف کی پوری غلامی اختیار کرلی گئی ہے۔ مسلسل ریکارڈ توڑتی مہنگائی ناقابل برداشت ہے۔ حکومت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔ عمران خان چرب زبانی اور جھوٹے دعووئں سے ملک نہیں چلاسکتے۔ وزیراعظم فوراً استعفیٰ دیں، پارلیمنٹ میں نمائندہ جماعتیں عبوری مدت کے لیے آئینی حکومت سازی کریں اور بلدیاتی انتخابات، انتخابی اصلاحات اور عام انتخابات کرائے جائیں۔ عمران سرکار سیاست، جمہوریت اور پارلیمانی آئینی نظام کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت نااہل، ناکام اور کھلنڈرے، غیرذمہ دار افراد کے ہاتھ چڑھی ہوئی ہے۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پولیس اور سول افسران کے مسلسل تبادلوں کا مکروہ، خوفناک اور ناپسندیدہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔ ریاستی اداروں میں تناؤ ہے، سول بیوروکریسی، پولیس میں اعتماد کا فقدان ہے، عوام مہنگائی اور بدانتظامی کے ہاتھوں دربدر ہوگئے ہیں۔ تین سالوں میں لاتعداد تبادلوں سے حالات خراب تر ہوئے ہیں۔ مسئلہ گورننس کا ہے گْڈ گورننس شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے آئے گی، تبادلوں کے سونامی سے نہیں۔ حکومت کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔
گورچانی