سیکرٹری سوشل ویلفیئر احسن اقبال کا جہانیاں کا دورہ، ملاقاتیں 

سیکرٹری سوشل ویلفیئر احسن اقبال کا جہانیاں کا دورہ، ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)سیکرٹری سوشل(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
 ویلفیئر پنجاب لاہور احسن اقبال نے چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ, میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق کے ہمراہ ویکسینیشن سنٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں، بنیادی مرکز صحت موضع رحیم شاہ اور بستی رحیم شاہ کا دورہ کیا. حاضری چیک کی،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا،مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا. تحصیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب لاہور احسن اقبال نے کہا کہ کوڈ 19جیسی خطرناک لہر کو روکنے کے لیے حکومت پنجاب نے بروقت اقدامات کیے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور کورونا کے خاتمے کیلئے اور کورونا ویکسی نیشن  سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے پنجاب بھر میں قومی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز 25 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر چکا ہے اور یہ مہم سو فیصد کامیابی سے 12 نومبر 2021 تک جاری رہے گی. لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ قومی مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں. اس دوران ڈاکٹر واصف اعجاز، تحصیل فوکل پرسن پولیو جہانیاں شاہد الرحمن گل، تحصیل فوکل پرسن کوڈ 19 شرجیل احمد بھٹہ، ظفر اللہ سندھو اور عتیق الرحمن موجود تھے۔
ملاقاتیں