سندھ ہائیکورٹ نے راشی افسران کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی 

  سندھ ہائیکورٹ نے راشی افسران کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے رشوت خور نیب افسران کیخلاف تحقیقات سے متعلق سابق تفتیشی افسر اور سیکرٹری لوکل گو ر نمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی درخواست پر رشوت خور افسران کیخلاف ہونیوالی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔بدھ کو سندھ ہائی کو ر ٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں میں بینچ نے رشوت خور نیب افسران کیخلاف تحقیقات سے متعلق نیب کے سابق تفتیشی افسر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی درخواست پرسماعت کی۔ کیس کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ نیب کے کرپٹ اور رشوت خور افسران کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ضمیر عباسی اور دیگر افسران کیخلاف تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہے۔ رپورٹ جمع کرنے کیلئے تین ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے نیب رپورٹ جمع کرنے کیلئے لمبی تاریخ دینے سے انکار کردیا،جبکہ  جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ضمیر عباسی مطلوب ہیں تو لکھ کردیں۔عدالت نے نیب کے رشو ت خور افسران کیخلاف ہونیوالی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔ ضمیر عباسی نے گرفتار سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -