اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت وصولی پر چھ مقدمات درج
ملتان (وقائع نگار) اینٹی کرپشن نے رواں سال کے ماہ اکتوبر کے (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
دوران اختیارات کا ناجائز استعمال۔رشوت وصولی سمیت دیگر الزامات کی شکایت پر چھ الگ الگ مقدمات درج کیئے ہیں۔سرکپ آفیسر اینٹی کرپشن ملتان میر افضل مہار نے شہری غلام مصطفی کی شکایت پر تھانہ صدر جلال پور پیر والا کے تھانیدار محمد رفیق کے خلاف 65 ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر مقدمہ درج کیا۔اسی طرح سرکل آفسیر لودھراں شاہد نذیر نے مدعی مسرت بیگم کی شکایت درست معلوم ہونے پر سعید احمد لیپ اٹینڈنٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خان واہ گھلواں لودھراں پر 75 ہزار روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج کیا۔سرکل آفسیر وہاڑی نے مدعی ابرار حسین کی شکایت پر پچاس ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر سیف اللہ پٹواری کے خلاف۔سرکل آفسیر عمران خورشید خانیوال نے شہری محمد ظفر اقبال کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن آفسیرز و اہلکاروں کے خلاف شادی ہال کو ملی بھگت سے رہائشی کالونی تعمیر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسی طرح خانیوال کے سرکل آفسیر عمران خورشید نے مدعی ندیم فدا کی شکایت پر ساڑھے چار لاکھ روپے رشوت لینے پر رانا محمد فاروق۔اور امرینہ فیض کی شکایت پر جمشید پٹواری سمیت پانچ افراد پر الگ الگ مقدمات درج کیئے ہیں
درج