کمشنر ملتان کاامیر آبادپارک کا دورہ،شہریوں سے بات چیت
ملتان (سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیلڈ میں جاکر(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
عوامی مسائل کی جانچ اور سدباب کیلئے ڈویژنل انتظامیہ سرگرم ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے امیر آباد پارک اور اطراف کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں سے بات چیت کی اور مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ فیلڈ میں جاکر عوام کے مسائل کا ادراک ضروری ہے۔اہم شاہراہوں کیساتھ گلی کوچوں میں صفائی کی حالت بہتر بناء جارہی ہے۔کمشنر نے واسا حکام کو نکاسی آب، واٹر پائپوں لیکج کی مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ کھڑا پانی، جوہر ڈینگی کی افزائش کا سبب بنتے ہیں۔افسران کو تجاوزات کے خاتمے، صفاء کی حالت بہتر بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔کمشنر نے یونین کونسل 2, رحمت کالونی کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ادارے باہمی ربط بہتر بنا کر عوامی فلاح کیلئے کام کریں۔ اس موقع پر پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔
دورہ