ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا ویڈیو لنک اجلاس،اہم فیصلے
مظفرگڑھ نمائندہ پاکستان)ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سہیل اشرف نے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر ملازمین سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
کیا اراضی ریکارڈ سنٹر مظفرگڑھ کے انچارج،اے ڈی ایل آر ضیا الرحمن اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اپنے معائناتی دورہ کے دوران غیر حاضر عملہ اور ناقص کارکردگی والے سنٹرز کی تنبیہہ کی۔سٹاف کی دور دراز علاقوں میں تعیناتی کی مشکلات کے مدنظر، آگاہ کیا گیا کہ بہت جلد ہیومن ریسورس مینجمنٹ سافٹ وئیر کے ذریعے کاکردگی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ٹرانسفر پوسٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا۔ملازمین کی مستقلی بارے تحفظات کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی پلرا کا کہنا تھا کہ عملہ کے لیے سروس سٹرکچر اور پروموشن کے طریقہ کار و تجاویز متعلقہ فورم پر زیر غور لائی جائیں گی۔ڈی جی پلرا نے عملہ کو تاکید کی کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں بے جا تاخیر نہ کی جائے اور زیر التوا انتقالات کو روزانہ کی بنیاد پر نمٹایا جائے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کام میں غفلت اور غلط کاری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے تمام عملہ کو دلجمعی سے کام کرنے، نظم وضبط اپنانے, یونیفارم و دیگر ہدایات پر سجتی سے یمل کرنیاور پیشہ ورانہ وقار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اچھی خدمات کی فراہمی اور بہتر ریونیوجنریشن سے پلرا بطور ادارہ مستحکم ہو اور نا صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں پلرا کو ایک مثالی مقام حاصل ہو جسکے لیے ڈی جی پلرا نے تمام عملہ کو اپنا کردار نبھانے کی تلقین کی۔
اجلاس