علماء اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں، مولانا یعقوب شیخ

 علماء اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں، مولانا یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مظفرگڑھ (نیو رپورٹر)نظریہ پاکستان کونسل کے چیئر مین مولانا محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ تمام مسالک کے علما اتحاد امت کیلئے اپنا کردار ادا کریں علما نبی ؓ کے منہح کے اور(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)
 محراب و منبر کے وارث ہیں عوام کو پاک پیغمبر کی تعلیمات سے روشناس کروائیں علما کے پاس محراب و منبر کی صورت میں سب سے معتبر میڈیا ہے جس کے ذریعے وہ ملک کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک ملکی صورتحال میں علما پاکستان کی نظریاتی اساس کے محافظ کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا اسلام اور پاک پیغمبر کے نام پر فساد پھیلانے والے اور اپنے ہی مسلمان بھا ئیو ں کو قتل کر نے والے حضرت محمد ؓ کے امتی نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علما اپنے اپنے علاقوں میں نبی رحمت کی تعلیمات کا پرچار کریں جو تمام دنیا اور تمام انسانوں کیلئے باعث رحمت تھے۔آپ ؓ کا پیغام محبت،امن اور رحمت ہے جسے پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان ہم سب کیلئے اللہ کی عظیم نعمت ہے ہمیں اسکی قدر کر نی چاہیے اور ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کر نی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے  مظفرگڑھ میں رحمت اللعالمین سمینا ر سے خطاب کر تے ہوئے کہا۔سمینار میں تمام مسالک کے علما،شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔سمینا ر سے چیئر مین علما امن کمیٹی مولانا عبدالمعبود آزاد،مولانا قاری عبدالغنی ثاقب،مولانا ابو ہریرہ،افتخار ہاشمی،رانا محمد افضل،مفتی محمد شیخ،مرید عباس لغاری،اختر حسین بخاری اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔سمینار میں ڈاکٹر خالد محمود،ظفر چوہدری،ملک مظفر جانگلہ اور مرزا سبحانی بیگ نے شرکت کی۔سمینا ر میں نظامت کے فرائض معروف شاعر و ادیب محمد افضل چوہان نے ادا کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالمعبود آزاد نے کہا کہ ہم سب کو نبی رحمت کی زندگی کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے۔اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے نیک فریضے میں علما کا کردار بہت اہم ہے۔علما کو اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کر نی چاہیے۔قاری عبدالغنی ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علما مشائخ امن کمیٹی کے اراکین کا اتحاد بین المسلمین میں بہت اہم کردار ہے انہو ں نے کہا کہ نوجوان نسل کو رحمت اللعالمین کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا شکار بنانا چاہیے۔پروفیسر افتخار ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علما معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہیں معاشرے کی بہتری میں ان کا اہم کردار ہے۔#
یعقوب شیخ