سکھر:جے یو پی آج مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کرے گی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان ضلع سکھرکے زیر اہتمام آج(جمعرات)مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن کے خلاف زیر قیادت جے یو پی صوبائی رہنما مشرف محمود قادری کے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا مظاہرے کے حوالے سے جے یو پی ضلع سکھر کی جانب سے شہریوں سے وقت کی پابندی کیساتھ شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف جاری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے اپیل کی گئی ہے۔