سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں پر 13لاکھ جرمانہ عائد
کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ آف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی)کی ساتویں میٹنگ ہیڈ افس کراچی میں منعقد ہوء۔ میٹنگ میں کمیٹی کے چیئرمین اور بورڈ اف کمشنرز نے 37کیسز کا جائزہ لیا اور ان میں 35پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے تمام کیسز کا جائزہ لینے کے بعد 13لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ میٹنگ کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سیل کئے گئے کلینکس کا معائنہ کیا جائے اور اگر کوء دوبارہ اتائیت کو فروغ دے رہا ہے تو اس کو مستقل بنیادوں پر سیل کردیا جائے۔ جبکہ پراپرٹی مالکان کی نشاندہی کرکے ان کو سخت تنبیہ نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں تاکہ ائندہ کوء اتاء کرایے پر جگہ حاصل نہ کرسکے۔ میٹنگ میں انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے یہ سفارش بھی کہ جرمانوں میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی کمیشن کی رٹ کو چیلنج نہ کرسکے۔