نیازی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، مدثر قیوم ناہرا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، 2022 عام انتخابات کا سال ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے چوہدری مظہر قیوم ناہرا چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے بجلی پٹرول آٹا چینی کی قیمتیں اور ڈالر کا ریٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ اس نااہل اور نالائق حکومت کے وزراء کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ چینی کے دانے گن کر کھاؤ پٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت کو دو دفعہ شکست ہوئی ہے عوام کی بددعائیں رنگ لا رہی ہے اور اب تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔
ناہرا برادران