’اگر پاکستان یہ کام کرے تو جیت آسان ہے ‘آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کیلئے انضمام الحق نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دیدیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ انضمام الحق نے کہاہے کہ وہی بیٹ اور بال ہے ، وہی کرکٹ ہے ، بس اپنے اعصاب پر قابو رکھنا ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم اب وہ ٹیم نہیں جو 90 کی دہائی میں تھی۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہناتھا کہ آسٹریلیا کے دو تین پلیئرز ہیں اگر ان کو پکڑ لیا تو میچ جیت سکتے ہیں ، پاکستان کے پاس بہت مواقع ہیں جہاں سے وہ آسٹریلیا پر پریشر ڈال سکتے ہیں ۔
انضمام الحق نے گزشتہ روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے معین علی کی جگہ مورگن کو خود آنا چاہیے تھا ، انگلینڈ کی ٹیم پر دباﺅ آ گیا تھا ، میں نے میچ سے پہلے کہہ دیا تھا کہ آئن مورگن دباﺅ میں ہے ، میچ کے آخر میں انگلینڈ کی ٹیم پینک میں آ گئی تھی ۔