عمرکوٹ کی سماجی تنظیم پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سستی روٹی پروجیکٹ کا آغاز

عمرکوٹ کی سماجی تنظیم پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سستی روٹی پروجیکٹ ...
عمرکوٹ کی سماجی تنظیم پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سستی روٹی پروجیکٹ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پاک ویلفیئر آرگنائزیشن عمرکوٹ نے غریبوں اور محنت کشوں کا احساس کرتے ہوئے انتہائی سستا اور کم قیمت پر کھانے کی فراہمی کےلیے سستی روٹی پروجیکٹ شروع کردیا ۔ پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کے سی او سید مقصود الحسن شاہ  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ ان غریبوں کی کھانے کی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

اس مہنگائی اور نفسانفسی کےدور میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کےلیے پریشان ہے ، ان غریبوں محنت کشوں کی مزدوری کے دکھ درد کا احساس کرتے ہوئے عمرکوٹ کی ایک معروف سماجی تنظیم پاک ویلفیئر آرگنائزیشن نےسستی روٹی پروجیکٹ شروع کردیا۔ پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کے تنظیم کے سی او سید مقصودالحسن شاہ، تنظیم کےایڈمنسٹریٹر بھویش کمار اور بھمر لال نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے طوفان میں غریب محنت اور دن بھر مزدوری کرنےوالے غریبوں کا احساس کرتے ہوئے یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے ہم صرف "30"روپے میں ایک وقت کا مکمل اعلیٰ کوالٹی کا کھانا فراہم کررہے ہیں انشاءاللہ اب کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔

سید  مقصود الحسن شاہ نےکہا کہ پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کےاس پروجیکٹ سے روزانہ سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں غریب کو انتہائی کم قیمت پر سستا معیاری کھانا فراہم کیاجارہا ہے۔ پاک ویلفیئرآرگنائزیشن  کےایڈمنسٹریٹر بھویش کمارنےبتایا کہ انشاءاللہ بہت جلد سستی روٹی پروجیکٹ کےتحت عمرکوٹ کےمختلف مقامات پرغریبوں کو سستی روٹی فراہمی کےلیے سٹال لگائے جائیں گے، اسکےعلاوہ ضلع تھرپارکر میں بھی یہ پروجیکٹ شروع کیاجائے گا۔

بھویش کمار کامزیدکہناتھا کہ بہت جلد پاک ویلفیئرآرگنائزیشن تعلیم صحت ماحولیات کےحوالےسےاپنے پروگرام شروع کریں گےہماری کوشش ہے لوگوں کو خصوصاًغریبوں کو زیادہ سےزیادہ سہولیات فراہم کی جائے۔اس موقع پر موجود مزدوروں محنت کشوں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ مہنگائی کے طوفان میں ہمیں پیٹ بھر کر انتہائی کم ریٹ پر کھانا مل رہاہے ہم غریب لوگ پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشکور ہے.