اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دکھانے کیلئے کیا انتظامات کیئے جارہے ہیں؟ جانئے

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دکھانے کیلئے کیا ...
اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دکھانے کیلئے کیا انتظامات کیئے جارہے ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ اڈیالہ جیل میں قیدی براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا، میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر میں بڑی اسکیرینیں لگائی جارہی ہیں، دوسری جانب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو براہ راست میچ دکھانے کے انتظامات کرلئے ہیں، اور اب قیدی بھی سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جیل حکام کے مطابق 6000 سے زائد قیدیوں کے لیے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی ہیں، جیل میں قید خواتین اور کم عمر بچے بھی میچ دیکھ سکیں گے، قیدی میچ کے دوران ہلہ گلہ بھی کرسکیں گے تاہم اس دوران تمام بیرکوں کی سیکورٹی سخت رہے گی، براہ راست میچ ٹرانسمیشن کے لیے پاور بیک اپ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔