وفاقی وزیر اطلاعات سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات، افغانستان سے متعلق امور پر گفتگو

وفاقی وزیر اطلاعات سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات، افغانستان سے ...
وفاقی وزیر اطلاعات سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات، افغانستان سے متعلق امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نےملاقات کی ، ملاقات میں افغانستان سےمتعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کسی المیہ سے کم نہیں،یورپی یونین اور دنیا کو افغانستان کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، افغانستان کے بارے میں اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ پریشان کن ہے، 38ملین افراد میں سے 23 ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں بچے بھوک سے جاں بحق ہو رہے ہیں، ہم نے دنیا کو افغانستان سے متعلق تشویش سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ،پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔

مزید :

قومی -