کیا واقعی باب وولمر نے انتقال سے قبل کلمہ پڑھ لیا تھا؟ انضمام الحق کے انکشاف کے بعد شاہد آفریدی بھی بول پڑے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سابق کوچ باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق انہوں نے ابھی انضمام سے ہی سنا ہے۔
نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق بات اس سے پہلے نہیں سنی، اب یہ انضمام کے منہ سے سنی ہے۔ مشتاق احمد باب وولمر کو دین کے بارے میں بتاتے تھے۔
شاہد آفریدی کے مطابق باب وولمر مذہب میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، جب وہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھتا دیکھتے تو سوالات پوچھتے تھے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کوچز میں سے ایک تھے اور پاکستان کی ٹیم میں باپ کا درجہ رکھتے تھے۔
خیال رہے کہ انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کے ورلڈ کپ کے دوران اچانک انتقال کر جانے والے باب وولمر اپنے انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔ انہیں مشتاق احمد نے کلمہ پڑھایا تھا۔