آسٹریلیا کا کون سا کھلاڑی خطرہ بن سکتا ہے؟ شاہد آفریدی نے مشورہ دے دیا

آسٹریلیا کا کون سا کھلاڑی خطرہ بن سکتا ہے؟ شاہد آفریدی نے مشورہ دے دیا
آسٹریلیا کا کون سا کھلاڑی خطرہ بن سکتا ہے؟ شاہد آفریدی نے مشورہ دے دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد  آفریدی نے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سما کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم جیسا کھلاڑی آج تک نہیں دیکھا جو مسلسل پرفارم کر رہا ہو، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ بہت اہم ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے وارنر بہت خطرناک ہیں۔دونوں ٹیمیں بہت تگڑی ہیں آج کا میچ دل بڑا کرکے کھیلنا ہوگا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آصف علی میچ ونر ہے، اس سے اچھی امید رکھنی چاہیے، اس جیسے کھلاڑیوں کو اعتماد  دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔