"ناک آؤٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا کافی مشکل ہوتا ہے "وسیم اکرم نے میچ سے پہلے ہی شاہینوں کو  خبردار کردیا 

"ناک آؤٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا کافی مشکل ہوتا ہے "وسیم اکرم نے میچ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان وسیم اکرم نےکہاہےکہ میں سمجھتا ہوں کہ ناک آؤٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا کافی مشکل ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم کو کہنا چاہوں گا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے ،مجھے امید ہے کہ پاکستانی ٹیم آج کے ٹف  میچ میں کسی دباؤ اور پریشر کے بغیر میدان میں اترے گی اور کرکٹ کو انجوائے کرے گی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ،99 کے ورلڈ کپ میں ہماری اتنی اچھی ٹیم ہونے کے باوجود وہ با آسانی ہم سے جیت گئے تھے ،پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اترنے سے پہلے نفسیاتی اور دماغی طور پر کوئی دباؤ لیئے بغیر میدان میں اترنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ  99 کے ورلڈ کپ میں ہماری اتنی اچھی ٹیم ہونے کے باوجود وہ با آسانی ہم سے جیت گئے تھے ،جب میں نوجوان تھا تو میرا یہ خواب تھا کہ میں آسٹریلیا جا کر کینگروز کے خلاف پرفارم کروں کیونکہ اگر آپ آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈز میں کینگروز کے خلاف پرفارم کرتے ہیں تو آپ کا نام زمین سے اٹھ کر آسمان تک پہنچ جاتا ہے۔سابق پاکستانی سٹار فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کرکٹ کھیلی ہے،وہ بے مثال ہے ،آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔