خاتون کا وزن بڑھنے لگا، حمل کا ٹیسٹ کرایا تو منفی آگیا، پھر ٹوائلٹ میں گئی تو ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹرز بھی ہکا بکا رہ گئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون کے حاملہ ہونے کے چند ہفتے بعد ہی اسے علم ہو جاتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے مگر اس خاتون کی کہانی سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے جسے آخر وقت تک معلوم نہ ہو سکا کہ وہ ماں بننے والی ہے، حتیٰ کہ اس کے حمل ٹیسٹ بھی منفی آتے رہے اور پھر ایک روز ٹوائلٹ میں اسے دردزہ لاحق ہو گیا اور وہیں اس نے بچے کو جنم دے دیا۔ دی سن کے مطابق اس خاتون کا نام جینیٹسی ہے جو ایک میڈیکل اسسٹنٹ ہے اور اس کے پہلے بھی دو بچے ہیں۔
28سالہ جینیٹسی نے بتایا ہے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد اس کا وزن بڑھنا شروع ہو گیا جس پر اس نے حمل ٹیسٹ کرایا۔ ٹیسٹ منفی آیا اور ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ حاملہ نہیں ہے بلکہ یونہی موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میرے پہلے دو حمل نارمل ہوئے تھے۔ میرا پیٹ بھی بڑھا تھا، وزن بھی بڑھا تھا، ٹخنوں پر سوجن بھی آئی تھی اور ہر وہ علامت ظاہر ہوئی تھی جو کسی حاملہ خاتون میں ہوتی ہے لیکن اس تیسرے حمل میں مجھ میں ایک بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی، حتیٰ کہ پیٹ بھی معمولی بڑھا تھا۔کئی بار ٹیسٹ بھی کرایا جو منفی آیا اور پھر ایک روز مجھے پیٹ درد کی شکایت ہوئی جس پر میں ٹوائلٹ گئی اور وہیں مجھے دردزہ لاحق ہو گیا اور ٹوائلٹ کے فرش پر میں نے اپنے تیسرے بچے کو جنم دے دیا۔“