لڑکے نے غلطی سے دوست کی بجائے لڑکی کو میسج بھیج دیا، پھر ایسا کام ہوگیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

لڑکے نے غلطی سے دوست کی بجائے لڑکی کو میسج بھیج دیا، پھر ایسا کام ہوگیا کہ ...
لڑکے نے غلطی سے دوست کی بجائے لڑکی کو میسج بھیج دیا، پھر ایسا کام ہوگیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
سورس: Tiktok/mollyhair

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے ساتھ بھی گاہے یہ واقعہ پیش آیا ہو گا کہ آپ کسی اور کے لیے لکھا گیا میسج غلطی سے کسی اور کو بھیج بیٹھے ہوں۔ ایسا ہی کچھ اس امریکی لڑکے کے ساتھ ہوا جوغلطی سے ایک میسج بھیج کر پہلی ملاقات سے قبل ہی اپنی مستقبل کی محبت سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دی سن کے مطابق مولی ہیئر نامی ایک لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر یہ واقعہ سنایا ہے جس کے ساتھ اس لڑکے کی پہلی ملاقات ہونے جا رہی تھی مگر مولی نے اس کی طرف سے غلطی سے ایک میسج پا کر ملاقات سے ہی انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکا اس میسج میں کسی خاتون کے متعلق ایک نازیبا لفظ استعمال کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ”میں اس کا انتظار کر رہا ہوں ۔‘ اس کے فوراً بعد ہی لڑکے کی طرف سے مولی کو دوسرا میسج آتا ہے جس میں وہ معذرت کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ یہ میسج وہ اپنے ایک دوست کو بطور مذاق بھیجنا چاہتا تھا جو غلطی سے آپ کو آ گیا۔تاہم مولی اس پر سخت ناراض ہو جاتی ہے اور جوابی پیغام میں لکھتی ہے کہ ”ایسا آدمی جو مذاق میں بھی خواتین کے متعلق ایسے الفاظ بولتا ہو، میں اس کے ساتھ ملاقات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔یہ میرے لیے ایک سرخ جھنڈی ہے۔ میں تم سے نہیں ملنا چاہتی۔“یوں مولی جو اس لڑکے سے ملنے جانے کے لیے تیار ہو رہی ہوتی ہے، لڑکے کا غلطی سے آنے والا میسج اسے وہیں روک دیتا ہے اور ان کا تعلق شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -