کس لڑکے یا لڑکی کو آپ پر ’کرش‘ ہے؟ فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کرادیا کہ آپ کو فوری پتہ چل جائے

کس لڑکے یا لڑکی کو آپ پر ’کرش‘ ہے؟ فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کرادیا کہ آپ کو ...
کس لڑکے یا لڑکی کو آپ پر ’کرش‘ ہے؟ فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کرادیا کہ آپ کو فوری پتہ چل جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کا کون سا یا کون سی فیس بک فرینڈ آپ کو پسند کرتی ہے؟ فیس بک میں ایک ایسا فیچر بھی ہے جس کے ذریعے آپ خود کو مخفی رکھتے ہوئے اس سوال کا جواب معلوم کر سکتے ہیں اور وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ۔ دی سن کے مطابق فیس بک کی طرف سے ’فیس بک ڈیٹنگ‘ نامی سروس متعارف کروائی جا چکی ہے اور اس سروس میں ایک ’سیکرٹ کرش‘ (Secret Crush)نامی فیچر بھی شامل ہے۔ یہی وہ فیچر ہے جس کے ذریعے آپ خود کو پسند کرنے والے فیس بک فرینڈ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
فیس بک ڈیٹنگ پروفائل چند سیکنڈز میں بنائی جا سکتی ہے اور یہ ڈیٹنگ سروس فیس بک کی مرکزی ایپلی کیشن میں ہی ملتی ہے۔ آپ اس سروس میں جا کر جب سیکرٹ کرش کے فیچر میں جائیں گے تو یہاں آپ کو اپنے 9فیس بک فرینڈز کے نام ایڈ کرنے کا آپشن ملے گا۔ یہاں آپ فیس بک فرینڈز کے علاوہ انسٹاگرام فالوورز کے نام بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آپ کے ان کا نام اس فیچر میں شامل کرنے کا علم انہیں نہیں ہو گا۔ جب وہ آپ کا نام اس فیچر میں شامل کریں گے تو یہ فیچر آپ دونوں کو باہم ملا دے گا اور اس وقت اسے بھی معلوم ہو جائے گا کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ کی طرف سے اس دوست کا نام اس فیچر میں شامل کرنے سے پہلے ہی اس نے آپ کا نام شامل کر رکھا ہے تو آپ کی طرف سے اس کا نام ایڈ کرتے ہی آپ کو علم ہو جائے گا کہ آپ کا وہ فیس بک فرینڈ یا انسٹاگرام فالوور آپ کو پسند کرتا ہے ۔ایک بار جب آپ دونوں ایک دوسرے کا نام اس فیچر میں شامل کر دیں گے تو آپ ویڈیو چیٹ کے ذریعے ورچوئل ملاقات بھی کر سکیں گے۔