دہشت گردی عدالت کا ن لیگی رہنما کو بڑا جھٹکا ، بھا ئی اور بیٹے سمیت درخواست ضمانت مسترد ، احاطہ عدالت سے گرفتار

دہشت گردی عدالت کا ن لیگی رہنما کو بڑا جھٹکا ، بھا ئی اور بیٹے سمیت درخواست ...
 دہشت گردی عدالت کا ن لیگی رہنما کو بڑا جھٹکا ، بھا ئی اور بیٹے سمیت درخواست ضمانت مسترد ، احاطہ عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی تیمرگرہ کی خصوصی عدالت نے سابق صوبا ئی وزیر اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک جہانزیب خان کو بیٹے اور بھا ئی کی سانحہ طور منگ کیس میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کردی ، ملک جہانز یب خان کو پولیس نے بھا ئی او ربیٹے سمیت احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 16ستمبر کو طور منگ خال میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ  کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہو گئے تھے ،جس کے بعد فریق اول جانی خیل نے ملک جہانزیب ،ملک اورنگزیب ایڈوکیٹ اور ملک نعمان کو ایف آئی آر میں نامز د کیا تھا،نامز د ملزمان نے اے ٹی سی کورٹ تیمرگرہ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی تھی تاہم انسداد دہشت گردی کی مقامی عدالت کے جج ریاض ا حمد نے جمعرات کو مستقبل بنیادوں پر ضمانت کی استدعا مسترد کر دی جس کے بعد ملزمان کو مقامی پولیس نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ میں ملک جہانزیب کا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا اور بھتیجا شدید زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گردی 

مزید :

علاقائی -FATA -