بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام ...
بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور بابر اعظم نے کسی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حالیہ ورلڈ کپ کے دوران  محمد رضوان اور بابر اعظم نے چھ میچز میں مجموعی طور پر 411 رنز بنائے ہیں جو کسی بھی جوڑی کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ورلڈ کپ میں سکور کیے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ 

پاکستان کی اس اوپننگ جوڑی نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انڈیا کے خلاف 152 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔  نیوزی لینڈ کے خلاف اس جوڑی نے 28، افغانستان کے خلاف 12، نمیبیا کے خلاف 113 اور سکاٹ لینڈ کے خلاف 35 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا  کےخلاف بابر اعظم اور محمد رضوان نے 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔