مچل سٹارک کا گیند لگنے کے بعد محمد رضوان کے چہرے پر زخم ہو گیا ، تصویر سامنے آگئی 

Nov 11, 2021 | 09:29 PM

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52گیندوں پر 67رنز بنائے اور آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔بلے بازی کے دوران محمد رضوان کو مچل سٹارک کے باونسر سے زخم بھی آیا لیکن وہ بلے بازی کرتے رہے ۔
تفصیل کے مطابق مچل سٹارک نے اپنے دوسرے اوورمیں محمد رضوان کو ایک تیز باونسر کیا جو کہ ان کے ہیلمٹ پر جا کر لگا ۔گیند لگنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی میڈیکل ٹیم گراونڈ میں آئی اور محمد رضوان کا معائنہ کیا ۔ گیند لگنے سے ان کے چہرے پر زخم بھی آیا تاہم وہ ہنستے رہے اور اپنی بیٹنگ جاری رکھی ۔جس وقت محمد رضوان کو گیند لگی اس وقت وہ 37گیندوں پر 41رنز بنا کر پچ پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ محمد رضوان سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے قبل بیمار ہو گئے تھے اور وہ ہسپتال بھی گئے تھے ۔

مزیدخبریں