شاداب خان نے 4 وکٹیں لے کر بڑا ریکارڈ بھی بنا دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے چار شکار کرکے کینگروز کی کمر توڑ دی۔
شاداب خان نے سیمی فائنل میچ کے دوران اپنے چار اوورز میں 26 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹتا ہو ا نظر آنے لگا۔انہوں نے ڈیوڈ وارنز، مچل مارش، گلین میکس ویل اور سٹیو سمتھ کی وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان کی شاندار باؤلنگ کی نہ صرف سوشل میڈیا صارفین تعریفیں کر رہے ہیں بلکہ کرکٹ ماہرین کی جانب سے بھی ان کی کارکردگی کوسراہا جا رہا ہے۔
میچ کے کمنٹیٹرز کے مطابق شاداب خان نے سیمی فائنل میں جتنی شاندار باؤلنگ کی ہے اتنی آج تک کے کسی بھی ورلڈ کپ میں کوئی بھی باؤلر نہیں کرسکا۔ آج تک کسی باؤلر نے سیمی فائنل میچ میں اتنے کم رنز دے کر چار وکٹیں حاصل نہیں کیں۔ شاداب خان کے چار اوورز اب تک کے تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے سب سے بہترین اوورز ہیں۔