اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کو سزا سنادی گئی

اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کو سزا سنادی گئی
اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کو سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تلخ کلامی پر اپنے بوائے فرینڈ کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے والی 28سالہ لڑکی کوپانچ سال اور تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق کیٹی یومینس نامی اس لڑکی کی اپنے سابق بوائے فرینڈ کے معاملے پر اپنے موجودہ بوائے فرینڈ ریس ہوورتھ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر کیٹی نے ہوورتھ پر چھری سے حملہ کر دیا۔
کیٹی دو بچوں کی ماں ہے جس نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کا بوائے فرینڈ شکی مزاج تھا اور اس کے سابق بوائے فرینڈ سے حسد کرتا تھا۔ آئے روز وہ اس کی وجہ سے کیٹی سے جھگڑا کرتا تھا۔ اسے شبہ تھا میں میرا اب بھی اس کے ساتھ تعلق ہے۔پولیس کے مطابق کیٹی نے ہوورتھ کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو کال کرنے کی بجائے اپنی فیملی اور دوستوں کو کالز کیں اور ان سے لاش ٹھکانے لگانے میں مدد مانگی۔
کیٹی کے فون کرنے پر ایک اس کا ایک رشتہ دار آیا تاہم اس نے کیٹی کے ساتھ مل کر لاش ٹھکانے لگانے کی بجائے پولیس کو کال کر دی۔ پولیس کی طرف سے کیٹی کو مانچسٹر کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے گزشتہ روز سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -