ٹک ٹاکر لڑکی نے برطانیہ میں سرعام ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ صارفین برس پڑے

ٹک ٹاکر لڑکی نے برطانیہ میں سرعام ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ صارفین برس پڑے
ٹک ٹاکر لڑکی نے برطانیہ میں سرعام ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ صارفین برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویوز لینے کے لیے گھٹیا ترین حرکات کو پرینک کا نام دینے کا ایک رواج سا چل نکلا ہے۔ایسا ہی ایک پرینک گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک ٹک ٹاکر لڑکی نے کیا، جسے اب لوگوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
میل آن لائن کے مطابق 23سالہ فرح شمس نامی یہ ٹک ٹاکر لندن کے ایک ہسپتال میں موجود تھی جہاں درجنوں دیگر مریض اور ان کے لواحقین بھی بیٹھے تھے۔ اچانک فرح شمس کرسی سے فرش پر گر کر تڑپنے لگتی ہے اور چلانے لگتی ہے کہ ”میں مر رہی ہوں، میں مر رہی ہوں۔“
ٹک ٹاکر کا ایک دوست اس تمام سین کو ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے۔کچھ دیر تک کوئی شخص اس کے قریب نہیں آتا، جس پر وہ اٹھ کر بیٹھ جاتی ہے اور روہانسی ہو کر کہتی ہے کہ ”کوئی میری مدد کیوں نہیں کر رہا؟“اس پرینک کے دوران ہسپتال کا ایک سکیورٹی گارڈ آ کر اس سے پوچھتا ہے کہ ’کیا ہوا ہے؟‘
اسی دوران وہاں موجود ایک مریض ٹک ٹاکر کے دوست کو دیکھ لیتا ہے اور چلا کر کہتا ہے کہ ”اس کا دوست ویڈیو بنا رہا ہے۔“ ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو 40لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں صارفین کی اکثریت ٹک ٹاکر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”یہ انتہائی احمقانہ اور گھٹیا حرکت تھی۔ ہسپتال کی انتظامیہ کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔‘

مزید :

برطانیہ -